دریاؤں اورڈیموں میں  پانی کی صورتحال، آمدواخراج رپورٹ جاری 


اسلام آباد(خبرنگار)واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 400 کیوسک اور اخرج 15 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8ہزار 100کیوسک اور اخراج 8 ہزار100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد16 ہزار100کیوسک اخراج16ہزار100کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6ہزار300کیوسک اور اخراج 4 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد5ہزار600کیوسک اور اخراج5ہزار600کیوسک ہے تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1489.59 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.719 ملین ایکڑ فٹ ہے منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1117.20فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.721 ملین ایکڑ فٹ ہے چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح640.30 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
دریا/ڈیم

ای پیپر دی نیشن