وفاقی دارالحکومت کا سیکورٹی پلان جاری ، 25  چیک پوسٹیں قائم 



اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا جس کے تحت اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی میٹرو سروس کے مسافروں کی  ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی پولیس ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں وفاقی پولیس کے مطابق غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی غیر ملکی شہری  اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں پولیس ترجمان نے کہا کہ کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گاکسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔
 چیک پوسٹیں قائم 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...