گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) کمشنر پنجاب او پی سی سید خادم عباس اور کمشنر غلام فرید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس مےں کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کے اجلاسوں میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی شکایات کو اولین ترجیح دےکر حل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اوورسیز کمےٹےوں کے چیئرمنیوں کاتقرر کر دیا گیا جو ہر اضلاع میں اوورسیز پاکستانیز کے زیر التوا کیسز کو تیزی سے حل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر غلام فرےد، ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر، سی پی او عمر سلامت،،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ خرم عبد اللہ نیازی، ڈپٹی کمشنر ناروال محمد شاہ رخ خان،ڈائریکٹر پولیس امتیاز احمد خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضل احمد وڑائچ نے اجلاس کوبتایا کہ گوجرانولہ ڈویژن میں اوورسیز پاکستانیز کے 247 کیسزز زیر التوا ہیں ۔ سی پی او عمر سلامت نے پولیس افسروں کو ضروری ہدایات جاری کی کہ کسی کو اوورسیز کی جائیدادوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں ۔کمشنر اوورسیز کمیشن سید خادم عباس نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اوورسیز چیئرمین آپس میں ملکر سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کو یقینی بنائےں۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کسی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کو اولین ترجیح دےکر حل کیا جارہا ہے: خادم عباس
Dec 28, 2022