گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب ایگزامینیشن کمےشن نے لارج سکیل اسیسمنٹ کے لئے سی ای اوز سے کوالیفائیڈ مارکنگ سٹاف کے نام مانگ لئے ،نجی سکولوں کے اساتذہ بھی مارکنگ کرسکیں گے ،مارکنگ آن لائن کی جائے گی، پنجاب بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمےشن نے 2022_23 کے لئے گریڈ7,6,3کی لارج ا سکیل اسیسمنٹ کے لئے پیپرز کی مارکنگ کے لئے سرکاری اور نجی سکولوں کے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیاہے ،سائنس اور میتھ کی جوابی کاپیوں کی مارکنگ کے لئے کم ازکم تعلےمی قابلیت بی ایس سی اور اردو و انگلش کی مارکنگ کے لئے قابلیت بی اے ہوگی اور 2سال کا ٹیچنگ تجربہ لازمی ہوگا، آن لائن مارکنگ کے لئے امیدواروں کے پاس لیپ ٹاپ موجود ہونا چاہئے ،پیک پالیسی کے مطابق مارکنگ کا معاوضہ بھی اد کیا جائے گا۔
ایگزامینیشن کمےشن نے لارج سکیل اسیسمنٹ کےلئے نام مانگ لئے
Dec 28, 2022