الشفا فیوچر ہسپتال اور جی ایف پی پی انفوٹینمنٹ میڈیا کے زےر اہتمام سےمےنار

Dec 28, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )الشفا فیوچر ہسپتال اور جی ایف پی پی انفوٹینمنٹ میڈیا کی جانب سے 25 دسمبر کی مناسبت سے"قائداعظم، پاکستان اور اقلیتیں" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس سیمینار کا مقصد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور عیسائیت کے مذہبی تہوار کے موقع پر پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کرنا تھا۔ سیمینار کی صدارت معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ورک(ڈائریکٹر تاج اسلامک ریسرچ سنٹر)نے کی۔ مہمانان خصوصی میںسابق صدر چےمبر سعید احمد تاج، ،ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا جبکہ کرسچن کمیونٹی کی نمائندگی ممبر ضلعی امن کمیٹی شہزاد لارنس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مہمانان اعزاز میں لائف کوچ اینڈ ٹرینر یاسر عرفات، ڈاکٹر فاروق بھٹی، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل میاں عتیق احمد ، ڈاکٹر عابد سیالوی ،پروفیسر عرفان اشرف، طاہر باہو ، مکرم حسین ، حافظ عادل محمود شامل تھے۔ مقررین نے دوران خطاب قائد اعظم کی شخصیت اور پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اختتام پر مہمانان خصوصی اور الشفا فیوچر ہسپتال کی انتظامیہ نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ الشفا گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سرفراز مغل نے گوجرانوالہ کی تعمیر و ترقی کے لیے آئندہ بھی ایسی علمی اور عملی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔

مزیدخبریں