اب شاہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی ہدایات پر نواب شاہ شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر کے مختلف کمرشل علاقوں کپڑا مارکیٹ، گول چکرہ، گڑ مارکیٹ، موبائل مارکیٹ، لیاقت مارکیٹ، مسجد روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کوڑے کرکٹ کیلئے ڈسٹ بن رکھے گئے ہیں تاکہ کوڑے کرکٹ کو ڈسٹ بن میں ڈال کر شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ میونسپل انتظامیہ کی جانب سے رکھے گئے ڈسٹ بن میں کوڑا کرکٹ ڈالاجائے تاکہ میونسپل کمیٹی کے عملے کو کوڑا کرکٹ اٹھانے میں آسانی ہو اور شہر کو صاف ستھرا بنایا جاسکے جبکہ کچھ روز کے اندر شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ڈسٹ بن رکھے جائیں گے دوسری جانب شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شہر کو صاف رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔