حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تو قیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ گندم کی وافر اور بہتر پیدا وار کیلئے کسانوں ،زمینداروں کو یوریا کھاد کی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اس وقت ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات کسانوں کو یوریا کھاد کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاہم مہنگی کھاد بےچنے اور ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کےخلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں ۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران ضلع بھر میں یوریاکھاد کی 5لاکھ بوریاں حکومتی نرخوں پر فروخت ہوئیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل الرسول ، کسان بورڈ کے صدر چودھری امان اللہ چٹھہ ، کھاد ڈیلرز ، محکمہ زراعت ، لائیو سٹاک کے افسروںنے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اب تک مختلف ذخیرہ اندوزوں سے غیر قانونی طورپر ذخیرہ کی جانے والی 5ہزار سے زائد یوریا کھاد کی بوریا ں بر آمد کرکے کسانوں میں حکومتی نرخوں پر فروخت کی گئیں۔جبکہ خلاف ورزی کرنے پر 6افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ لائیو سٹاک کی بہتر ی مویشی پال کے جدید طریقہ کار کے حوالہ سے زمینداروں میں خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے ۔
کسانوں کو یوریا کھاد کی وافر فراہمی یقینی بنانا اولےںترجےح ہے:ڈی سی حافظ آباد
Dec 28, 2022