گھارو( نامہ نگار)گھارو میں کم عمر بچوں کو شاہراہوں پر موٹرسائیکل کے چلانے کی کھلی چھوٹ نے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا شہریوں کا انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گھارو شہر میں چھوٹے بچوں کا موٹر سائیکل چلانے کا شوق اور والدین کی دی گئی کھلی چھوٹ کے باعث شہر میں حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سلینسر اور مڈگاڈ نکال کر چلانے والوں کی تعداد میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور گلیوں میں مین روڈوں پر اس قدر تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے کے رجحان نے نوجوان نسل میں بڑا زور پکڑ رکھا ہے جہاں شہر میں روک ٹوک نا ہونے کے سبب اس میں دن با دن اضافہ ہورہا ہے اور ایسے میں حادثات کی صورت میں کوئی نا کوئی یا تو اپنی زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔