رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیزنے ڈی سی کالونی مینجنگ کمیٹی کے فےصلے معطل کردئے


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیزپنجاب نے ڈی سی کالونی مینجنگ کمیٹی کے مختلف امور بارے فیصلوں کو معطل کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدراور سیکرٹری کو حکم جاری کیا ہے کہ مینجنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش اور منظور کئے گئے کسی بھی فیصلے پر تا حکم ثانی عملدرآمد نہ کیا جائے۔ قبل ازیں ڈی سی کالونی انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کی منظوری دی گئی تھی جبکہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیزپنجاب نے 27 دسمبر کو منعقدہ اس اجلاس کی تمام کاروائی اور فیصلوں کو معطل کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدر اور سیکرٹری کو تحریری حکم جاری کرتے ہوئے پابند کیا ہے کہ انتظامی کمیٹی کے اس اجلاس میں کئے گئے کسی بھی فیصلے پر تاحکم ثانی عملدرآمد نہ کیا جائے۔ جبکہ صدر اور سیکرٹری کو 29 دسمبر کو رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی جاری کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن