ڈ سٹرکٹ ٹےچنگ ہسپتال نے صحت کارڈ پر علاج مےں پہلی پوزےشن حاصل کی :اےم اےس 

Dec 28, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مےڈےکل سپرےٹنڈنٹ ڈاکٹر سہےل انجم بٹ نے کہا ہے کہ ڈ سٹرکٹ ٹےچنگ ہسپتال نے صحت سہولت کارڈ پر عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے مےں پنجاب بھر مےں پہلی پوزےشن حاصل کی ہے ،مارچ 2022سے لےکر 27دسمبر تک 17163مرےضوں کو صحت سہولت کارڈ پر ہسپتال مےں داخل کےا گےا ،95062375کا رےونےو حاصل کےا جس مےں سے گورنمنٹ ہےلتھ ڈےپارٹمنٹ اور مےڈےسن کے خرچہ نکال کر ہسپتال کی تعمےر و مرمت اور مرےضوں کی وےلفےئر پر استعمال ہونگے ،انہوں نے بتاےا کہ ہسپتال مےں ےکم جنوری سے اب تک 983382مرےضوں کس او پی ڈی مےں اٹےنڈ کےا گےا جن مےں سے 62681مرےضوں کو مختلف وارڈز مےں داخل کےا ، لےبارٹری کی سہولت 2837041 مرےضوں نے حاصل کی ، اےمرجنسی وارڈ مےں 634393مرےضوں کا علاج کرنے کےساتھ 24684مرےضوں کے مےجر اور 97484مرےضوں کے نارمل آپرےشن کئے گئے ،ڈاکٹر سہےل انجم بٹ نے بتاےا کہ ٹراما سنٹر مےں 88سالوں مےں پہلی دفعہ مرےضوں کو تےن زون مےں تقسےم کےا گےا ہے ،گرےن زون مےں اےسے مرےض جو زےادہ بےمار نہےں انکو رکھا جائے گا ،ےےلو کاﺅنٹر مےں اےسے مرےض جو زےادہ بےمار ہوں انکو رکھا جائے گا سرخ کاﺅنٹر مےں زےادہ سرےس مرےضوں کو رکھا جائے گا ان کاﺅنٹر کی وجہ سے مرےضوں کو زےادہ بہتر انداز مےں خدمت کی جاسکے گی۔

مزیدخبریں