اےچ اےس کوڈ اور راءمٹیریل کی درآمد پر پابندیاں ختم کردےں گے:گورنر سٹیٹ بینک


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ڈالر کی کمی کی وجہ کچھ مشکل فیصلے کرنا پڑے، ایچ ایس کوڈ 84 85 کو بہت جلد اوپن کر دیا جائے گا اس کے علاوہ انڈسٹریل راءمٹیریل کی امپورٹ پر جو پابندی عائد کی گئی تھی انہیں بھی ختم کیا جائے گا،اب بینکوں کو کسی کی پرمیشن کی ضرورت نہیں ہوگی بینکس اپنا فیصلہ خود کریں گے اس حوالے سے بہت جلد سٹیٹ بینک کی طرف سے سرکلر جاری کر دیا جائے گا ۔صدر شیخ فیصل ایوب کی قےادت مےں گوجرانوالہ چےمبر کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے اور یہ شہر پاکستانی معیشت میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی اصلاحات لاکر انڈسٹری کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ۔صدرچیمبر شیخ فیصل ایوب نے گورنر اسٹیٹ بینک کو بتاےاکہ اےچ اےس کوڈ84 اور 85 کی بندش سے ملکی ایکسپورٹ پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے ملکی معیشت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ۔ بزنس کمیونٹی مالی مشکلات جبکہ فیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر خام مال کی امپورٹ پر پابندیاں فوری طور پر ختم نہ کیںتو باقی برآمدی انڈسٹری بھی بند ہو جائے گی ، لہذا فوری طور پر اےچ اےس کوڈ 84 ,85 اور راءمٹیریل کی درآمد پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے۔وفد مےںسابق صدور چےمبر حاجی محمدشکےل،ملک ظہےرالحق،سابق سےنئر نائب صدر عرفان سہےل شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن