شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر عمر آفتاب ڈھلوں ایم پی اے، کنور عمران سعید ، صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے جونہی اجلاس شروع ہوگا اعتماد کا ووٹ لیکر اسمبلی تحلیل کردی جائیگی عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہے ملک میں فی الفور شفاف انتخابات کے بغیر سیاسی ومعاشی استحکام ممکن نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چوک یادگار پارک میں الیکشن کراﺅ اور ملک بچاﺅ مہم کے سلسلہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر کنور عمران سعید ،چودھری طیاب راشدسندھو، میاں علی بشیر ،معراج خالد گجر، کاشف معراج گجر،آصف منظور ورک،سعید ورک ، افضال حیدر،چودھری ثناءاللہ ، بلال اعجاز چنبل،اسلم خان شیروانی ،اویس عمر ورک، خالد محمودبھٹی ، سرور بھولا ، کامران ذوالفقار ،خرم ریاض کاہلوں سمیت دیگر موجودتھے ۔