شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق یو سی چیئرمین حاجی افضل علی ورک نے کہا ہے کہ اگر قائداعظم محمد علی جناح پیدا نہ ہوتے تو پاکستان بھی نہ بنتا آج ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بے لوث قیادت اور قیام و تحریک پاکستان کےلئے ہمارے بزرگوں کی دی گئی قربانیوں کے باعث ایک آزاد اور خود مختار ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں اس وقت بھارت میں مودی حکومت نے اقلیتوں کا جینا محال کر رکھاہے بالخصوص مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔