دوستانہ میچز :یو ایم ٹی ،لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ 

Dec 28, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں لاہور قلندرز کی آمد۔ لاہور قلندر کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا،ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سی اواو لاہور قلندرسمین رانا شامل تھے جبکہ یو ایم ٹی کی جانب سے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، جی ایم مارکیٹنگ احمر شہزاد، ہیڈ او پی اے علی مختار نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ یو ایم ٹی اور لاہور قلندر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کی رو سے یوایم ٹی کے ہونہار و قابل طلباء کے ساتھ مل کر لاہور قلندر دوستانہ میچز کھیلیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یو ایم ٹی کرکٹ ٹیم لاہور قلندرز کے ساتھ مل کر نیٹ ٹریننگ کرینگے۔ مفاہمتی یاداشت پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد اور سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے دستخط کیے۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف اور عاطف رانا، سمین رانا سمیت دیگر مہمانوں نے یو ایم ٹی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کا جوش و خروش قابل دید ہے کیونکہ یو ایم ٹی آکر ایسا لگ رہا ہے جیسے سٹیڈیم میں موجود ہوں۔ لاہور قلندرز نے صدر یو ایم ٹی کا گرم جوشی سے استقبال پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج پاکستان کی نمبر 1 نجی یونیورسٹی میں پاکستان کی نمبر 1 کرکٹ ٹیم آئی ہے۔ 
شاہین آفریدی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ٹرافی 2023 انشااللہ لاہور قلندر ہی اپنے نام کریگی۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی تربیت کے لئے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی دماغی اور جسمانی صحت کیلئے کھیلیں بہت ضروری ہیں۔ مستقبل میں یو ایم ٹی اور لاہور قلندر مل کھیل کی دنیا میں پاکستان کا نام مل کر روشن کریںگے۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے لاہور قلندر کو یو ایم ٹی میں خوش آمدید کہا اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یو ایم ٹی جلد ہی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگی اور طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری رکھے گی۔شاہین آفریدی، حارث رئوف اور عاطف رانا نے طلبائ￿  سے بات چیت کرتے ان کے سوالات کا جواب دیے اور طلباء میں سائن کی گئی شرٹس اور بلز بھی تقسیم کیں۔

مزیدخبریں