لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے گوجرانوالہ کے لذیز کھانوں کا لطف اٹھایا۔سوشل میڈیا پر باکسر عامر خان کی گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔عامرخان نے اپنا آرڈرخود اپنے سامنے بیٹھ کر تیار کروایا اور چائینیز اور دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ عامر خان نے گوجرانوالہ کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مشہورکھانوں کے بارے میں جو سنا تھا وہ صحیح تھا۔ گوجرانوالہ کے کھانے بہت مزے دار ہیں۔ مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوںنے کہا کہ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب پاکستانی باکسرز کو آگے لانا چاہتا ہوں۔عامر خان نے لاہور میں ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب طارق قریشی سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ اکیڈمی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے مل کر آیا ہوں پہلے بھی اکیڈمی کیلئے کام کیا تھا، اب اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔