لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی کیلئے جلدبازی نہیں کرنا چاہتا اور شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ابھی مشکل ہے، جلدبازی نہیں کرنا چاہتا، یہ نہ ہوکہ ایک دو میچ کے بعد پھران فٹ ہوجاؤں۔ پی ایس ایل کیلئے تیاری کررہے ہیں، ابھی 40 دن ہیں، پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔اپنی شادی سے متعلق شاہین آفریدی نے بتایا کہ شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔فاسٹ بائولر حارث رؤف نے کہا کہ انجری سے ریکوری کر رہا ہوں، نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔خیال رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی سابق کرکٹر و عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہونی ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شاہین آفریدی 3 فروری 2023کو سپر سٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا ء آفریدی کیساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں۔