لاہور(خبرنگار) احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے بنک افسروں اور انکم ٹیکس افسروںکے خلاف فراڈ کیس میں ملزم حبیب الرحمان کی بریت کی درخواست پر 13 جنوری کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان پر ملی بھگت سے 4 کروڑ مالیت کے انکم ٹیکس ریفنڈ ووچرز کی خرد برد کا الزام عائد ہے۔