احتساب عدالت:بنک ،انکم ٹیکس افسروں کیخلاف فراڈ کیس میں ملزم حبیب الرحمان کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل طلب

Dec 28, 2022


 لاہور(خبرنگار) احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے بنک افسروں اور انکم ٹیکس افسروںکے خلاف فراڈ کیس میں ملزم حبیب الرحمان کی بریت کی درخواست پر 13 جنوری کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان پر ملی بھگت سے 4 کروڑ مالیت کے انکم ٹیکس ریفنڈ ووچرز کی خرد برد کا الزام عائد ہے۔

مزیدخبریں