لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر الرٹ رہیں اور اہم سرکاری دفاتر وعمارات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایس پیز سے اہم اجلاس کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی دوست محمد، ایس پی ڈولفن اورڈویژنل ایس پیز اس موقع پر موجودتھے۔ اجلاس میں سکیورٹی، کرائم کنٹرول اورلاء اینڈ آرڈرکے حوالے سے حکمت عملی پر غورکیا گیا۔ افضال احمدکوثرنے اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری کیلئے جاری مہم مزید تیز کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ڈولفن اور پی آر یوکا کردار از سر نو متعین کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
سماج دشمنوںکیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کئے جائیں:ڈی آئی جی آپریشنز
Dec 28, 2022