حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے، زہرا نقوی 

Dec 28, 2022


لاہور (لیڈی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے اتحادی جماعتوں کی حکومت جان چکی ہے کہ انتخابات کروا کر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ عام انتخابات تو دور کی بات ہے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی کروانے کو تیار نہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں صرف اپنے کرپشن کے کیس ختم کرنے کے لئے انتخابات کو التواء میں ڈال رہی ہے ملک میں عدم استحکام کا واحد حل شفاف انتخابات میں پنہاں ہے موجودہ نظام کو جتنا طول دیا جائے گا ملک کے لئے اتنا ہی زہر قاتل ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں