کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں فوٹو شوٹ تحقیقات، کمپنی نے 3ملازم معطل کر دیئے


لاہور ( نیوز رپورٹر) سوشل میڈیا، میڈیا پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پٹیالہ بلاک میں فوٹو شوٹ کا معاملہ پیش آیا جس پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے احکامات پر رجسٹرار کے ای ایم یو ڈاکٹر ریاست علی کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ انکوائری کمیٹی نے یونیورسٹی کے تین ملازمین کو قصور وار ٹہرا کر فوری طور پر معطل کر دیامعطل ہونے والوں میں سیکیورٹی سپروائزر صدا حسین، سیکیورٹی گارڈ تنویر، اور ڈرائیور آصف شامل ہیں اور یہ طہہ پایا گیا کہ تینوں ملازمین اس واقعہ میں ملوث ہیں۔ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ فوٹو گرافر اور شوٹ کروانے والے جوڑے کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن