سیاسی جما عتیں ہوس اقتدار کی دوڑ میں اثر رسوخ کھو چکیں، ہشام الہٰی ظہیر 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک دفاع اسلام وپاکستان کے چیئرمین علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ سیاسی جما عتیں ہوس اقتدار کی دوڑ میں اندھی ہوکر اپنااثر رسوخ کھو چکی ہیں۔وطن عزیز کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی معدنی وسائل سے سرفراز کیا ہوا ہے اس کے باوجود حکمران بالاں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عوام پر بے جاٹیکسوں، مہنگائی مسلط کرکے ان کی کمر توڑ دی ہے۔ عدالتوں میں ججزاپنی من پسندسیاسی پارٹی کو ریلیف دینے کے چکر میں عدالتی وقار مجروح کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تحریک دفاع اسلام و پاکستان کی رکنیت سازی اورآئندہ کے مستقبل کے حوالے سے  تنظیمی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہاپاکستان میں بسنے والی تمام مذہبی جما عتوں کے قائدین کو ملک پاکستان میں قرآن و سنت کے عملی نفاذکیلئے کمر بستہ ہونا چاہئے۔ سیاسی جما عتوں کے قائدین نے قوم کو مایوس کیا ہے ان سے کسی خیر کی کوئی اْمید نہیں۔ ان شاء  اللہ تعالیٰ تحریک دفاع اسلام و پاکستان کی پنجاب بھر میں رکنیت سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ دینی مدارس کے طلباء  اور نوجوان بڑی تیزی سے ہما ری تحریک میں شامل ہوکر اپنے اپنے شعبوں میں کام سر انجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...