ژوب کے 370غرباء ومستحقین میں1110بھیڑ بکریوںکی تقسیم 



ژوب(این این آئی)بلوچستان لائیولی ہوڈ اینڈ انٹرپرینیوشپ کے زیراہتمام ضلع بھر میں 370انتہائی غریب مستحقین میں1110بھیڑ بکریاں تقسیم کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق  بلوچستان لائیولی ہوڈ اینڈ انٹر پرینیوشپ پراجیکٹ کے تحت ضلع بھر میں سروے کیاگیا اور بے نظیر انکم سپورٹ بینیپشریز اور غریب نادار لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیاگیا ۔ہیڈ آف پراجیکٹ میررب نواز کھیتران اور پراجیکٹ کوآرڈینیٹرعلی بن محمود کی ہدایات پر صاف وشفاف سروے اور حق دار مساکین کو منتخب کرائے گئے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد غریبوں کی مدد اوراس پراجیکٹ کے توسط سے لائیوسٹاک کو فروغ ملے گا کیونکہ حالیہ سیلاب سے زیادہ تر لوگ بے گھر اور مال مویشی ہلاک ہوگئے۔ فارن ایڈ نجیب اللہ ببری اور BlEpکے لائیوسٹاک کے ایکسپرٹ ڈاکٹر اقبال نے مانیٹرنگ کی اور انکے زیرنظر تقسیم کا عمل اختتام پذیر ہوا۔ اسکے علاوہ محکمہ حیوانات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ اور ویٹرنری ڈاکٹرز کی نگرانی میں تمام جانوروں کو کورنٹین ویکسین اور کانگو وائرس کے سپرے کرانے بعد 370غریب مستحقین میں 1110بھیڑ بکریاں تقسیم کی گئیں۔
بکریاں تقسیم

ای پیپر دی نیشن