وطن دشمنوں‘ مظاہرین سے کوئی رحم نہیں برتیں گے: ایرانی صدر

Dec 28, 2022


تہران (نیٹ نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے حکومت مخالف مظاہرین سے نرمی نہ برتنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہاسا امینی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے خلاف مظاہرے 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران وطن دشمن مخالفین کے ساتھ کوئی رحم نہیں برتے گا۔ تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کا دل سب کے لیے کھْلا ہے لیکن دشمن پر بالکل رحم نہیں کیا جائے گا۔ دشمن افواہیں پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کر کے اسلامی معاشرتی اقدار سے ہٹانا چاہتا ہے۔ دشمن کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
ایرانی صدر
 

مزیدخبریں