زیارت (این این آ ئی )جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر جنگلات مولاناعبدالصمد اخوانزہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مخالفین بھی کہتے ہیں کہ آ نے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان پروپیگنڈوں میں نہ آ ئیں جمعیت علماء اسلام کا کارکن نہ جمعیت چھوڑ سکتاہے نہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کو الحمداللہ جمعیت علماء اسلام پہلے سے زیادہ اب مضبوط ترین جماعت ہے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قداوار شخصیت کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ترین جماعت بن گئی انشاء اللہ ملک سے مزید قداوار سیاسی رہنما جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کریں گے۔ آ نے والے الیکشن میں جمعیت قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملک بھر سے بور کامیابی حاصل کرے گی۔