کوئٹہ( این این آئی )نائب امیرجماعت اسلامی بشیرا حمدماندائی ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،ڈاکٹرعطاء الرحمان، امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ گوادر دھرنے کے حوالے سے حکمران طبقہ غلط بیانی ،جھوٹے پراپیگنڈے سے پرہیز کریں۔ دھرناشرکاء اور انکے قائدین پرامن جمہوری طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں حکومت نے مطالبات تسلیم کیے لیکن عمل درآمد نہ ہو نے کی وجہ سے حق دوتحریک وگوادر کے عوام دوبارہ دھرنے واحتجاج پر مجبور ہوئے۔ گوادر کے عوام دھرنے والوں کے مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں، گرفتار رہنمائوں کو رہا اور مقدمات ختم کیے جائیں ۔انہوں نے کہا میڈیا پر بے بنیاد جھوٹے پراپیگنڈے سے گریز کیا جائے‘ جماعت اسلامی حق دوتحریک کیساتھ ہے۔انہوں نے کہا بلوچستان میں غربت ‘بیروزگاری‘ بدعنوانی عروج پرہے ‘اب دوبارہ بدامنی نے سراُٹھا لیاہے۔ گوادر دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال کے بھیانک نتائج نکلیں گے جس کی ذمہ داری صوبائی وفاقی حکومت پر عائدہوگی۔
بشیر احمد ماندائی
حکمران طبقہ گوادر دھرنا بارے غلط بیانی سے پرہیز کرے‘بشیرا حمدماندائی
Dec 28, 2022