لورالائی پولیس کی کارکردگی روز روشن  کی طرح عیاں ہے:ملک سلیم لہڑی


لورالائی(نامہ نگار)ڈی آئی جی لورالائی ملک محمد سلیم لہڑی نے کہا ہے کہ لورالائی پولیس ایک مثالی فورس ہی لورالائی پولیس کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔سردار اشرف خان کاکڑ قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم کو کوہلو کے پہاڑی علاقے میوند سے گرفتار کرکے پولیس نے اپنا لوہا منوایا ہے۔جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے لورالائی پولیس کہیں بھی کاروائی کرکے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے ہمہ وقت دکھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد کے تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کے دوران پولیس کے ان آفیسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی جنہوں نے گزشتہ روز کوہلو کے پہاڑی علاقے میوند میں کاروائی کرتے ہوئے سردار اشرف خان کاکڑ کے قتل کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن