کلرسیداں(نامہ نگار)ٹرانسپورٹ یونین کلر سیداں نے1 جنوری 2023 سے کلرسیداں سے روات پیر ودھائی راولپنڈی کے روٹ پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جو کہ کرایہ نامے کے اعتبار سے اب بھی کئی گنا زیادہ ہے اے سی کوسٹرز اور نان ایسی ٹویوٹا ویگن کے کروائے بھی یکساں مقرر کردیئے گئے ہیں ۔اے سی کوسٹر کا کلرسیداں تا راولپنڈی نیا کرایہ 120روپے جبکہ چوکپنڈوری تا راو لپنڈ ی90 روپے،روات تا کلرسیداں70 روپے،روات تا چوکپنڈوری 50 روپے مقرر کیا گیا جبکہ لوکل سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 30 سے 40 روپے مقرر کیا گیا۔ادہر نان ایسی ٹیوٹا ویگن کا کلرسیداں تا منڈی موڑ پیرودھائی کا کرایہ210 روپے، چوکپنڈوری تا فیض آباد 180 روپے،روات تا فیض آباد80 روپے،کلرسیداں تا روات 70 روپے،چوکپنڈوری تا روات50 روپے مقرر کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا جبکہ کلرسیداں سے چوآ خالصہ،شاہ خاکی،ٹکال،بیول، سکوٹ،دوبیرن کلاں،بھلاکھر اور گوجرخان کے کرایوں کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس طرح کلر کے ٹرانسپورٹروں نے ازخود کرایے نامے جاری کرکے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کی حیثیت اور رٹ کو بھی ختم کردیا ہے ۔