اسلام آباد(وقائع نگا ر)سعید عبدالستار شاہ نے ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف وفا قی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر ناصر اکبرایس ایس پی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ،انہو ں نے آئی جی سے اپیل کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی ایف آئی آردیں ۔پو لیس کی جانب سے ملزمان کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے اپیل کنندہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم کفائیت اللہ خٹک ایک عادی مجرم ہے ، میری چھینی گئی رقم ایک لاکھ تیس ہزار روپے اس سے برآمد کی جائے میرے پاس اور بھی پیمنٹ تھی ۔ میں اصل رقم لکھوائی تھی جو ڈکیتیوں نے مجھ سے چھینی ہے ۔ سید عبدالستار شاہ نے کہا مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جار ہی ہیں۔آئی جی اسلام آباد سے گزارش ہے کہ ایف آئی آر کے تحت انکوائری کر کے دی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، آئی جی اسلام آباد تحفظ فراہم کر یں ، عبدالستار شاہ
Dec 28, 2022