بے نظیر بھٹو شہید نے آمروں کے خوف کے بت کو پاش پاش کیا ،ہاجرہ تبسم 

Dec 28, 2022


 سنجوال کینٹ ( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی صدرشعبہ خواتین ہاجرہ تبسم نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید نے آمروں کے خوف کے بت کو پاش پاش کیا بے نظیر بھٹو شہید کے خوابوں کی تکمیل ضرور کریں گے وہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کر سکتے آئین اور جمہوریت کی خاطر محترمہ بے نظیر بھٹوشہید نے جن مشکلات کا سامنا کیا ہے آج تک کسی اور نے نہیں کیا جمہوریت کاتسلسل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا خوبصورت خواب تھا الحمداللہ ہم محترمہ شہید کے خواب کی تکمیل کر رہے ہیں انشاء اللہ موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی ۔
اور ملک مضبوط اور پائیدار جمہوریت کے راستے پر گامزن ہو گااداروں کی طرف سے سیاست لاتعلقی اور صرف آئین پر عمل کرنے کا اعلان بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیرہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ ایک المناک دن کے طور پر یادرکھا جائے گابے نظیر بھٹو شہید کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا اور آج ایک پار بھر دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے ۔

مزیدخبریں