فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹوریٹس کی شرکت
حسن قرات، نعت، ملی نغموں، اردو تقاریر، انگریزی تقاریر،سسٹم ایکٹیوٹیز، دستکاری،کڑھائی اور پینٹنگ کے مقابلوں میں طلباء و طالبات کی پذیرائی
فیڈرل بورڈ ہونہارطالب علموں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا،قیصر عالم
تقریری مقابلے کا رجحان انسانی ذہن کو متحرک اور توانا رکھتا ہے، عتیق احمد
چوہدری شاہد اجمل
chohdary2005@gmail.com
وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام اکیڈمک ویک کے دوران مختلف ہم نصابی مقابلوں کو اہتمام کیا گیا ،ان مقابلوں میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹوریٹس نے شرکت کی ،طلبا و طلبات کے درمیان حسن قرات، نعت رسول مقبولؐ ، ملی نغموں، اردو تقاریر، انگریزی تقاریر،سسٹم ایکٹیوٹیزاور دستکاری،کڑہائی اور پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ان مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کر نے والے طلبا کو انعامات سے بھی نوازا گیا ،اس موقع پر چئیرمین وفاقی تعلیمی بورڈقیصر عالم نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوںمیں انعامات تقسیم کیے اوربچوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ ہمیشہ ایسے ہونہار طلبا وطالبات کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اکیڈمک ویک کا اہتمام کیا ۔ منتخب شدہ طلبا و طالبات نے بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی تقریر گوئی کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کی بے مثال کاوشوں سے یہ مقابلہ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔اس موقع پر سیکرٹری وفاقی تعلیمی بورڈ را عتیق احمد نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے ،انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلے کا رجحان انسانی ذہن کو متحرک اور توانا رکھتا ہے۔ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی لگن طلباء کو کامیابیوں سے ہمکنار کرتی ہے۔ طلباء کے ذہنوں کو متحرک رکھنے کے لیے فیڈرل بورڈ ہم نصابی سرگرمیوں کا ہر سال اہتمام کرتا ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر مرزا علی نے جاری اکیڈمک ویک کی نمائندگی کرتے ہوئے اساتذہ، بچوں ، والدین اور آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔یہاں پر مرزا علی نے مہمان خصوصی کی خدمات بھی انجام دیتے ہوئے کہا وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اکیڈمک ویک کا اہتمام کیا منتخب شدہ طلبا و طالبات نے بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی تقریر گوئی کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کی بے مثال کاوشوں سے یہ مقابلہ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا انجام دیئے۔آخر میں انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
اکیڈمک ویک کے پہلے روز مقابلہ حسن قرات ہوا ۔ دوسرے روز مقابلہ نعت رسول مقبول ؐ ہوا جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کیڈائریکٹوریٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی تعلیمی بورڈ ڈائریکٹر مرزا علی نے جاری ہفتہ ہم نصابی سرگرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے اساتذہ، بچوں ، والدین اور آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ اکیڈمک ویک کے تیسرے روز مقابلہ ملی نغمہ ہوا جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کیڈائریکٹوریٹس نے شرکت کی۔ چوتھے روز مقابلہ اردو تقاریر کا ہوا۔ اکیڈمک ویک کے پانچویں روز مقابلہ انگریزی تقاریر ، ساتویں روز سٹم ایکٹیوٹیز(STEM ACTIVITIES) انٹرمیڈیٹ کی سطح پر مقابلے ہوئے ۔وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام Embroidery, Handicraft , اور پینٹنگ کے مقابلے بھی ہوئے۔ اس موقع پر وفاقی تعلیمی بورڈ کی ڈائریکٹر فاطمہ طاہرہ، ڈائریکٹر فوزیہ معروف اور ان کے سٹاف نے جاری مقابلوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اساتذہ، بچوں ، والدین اور آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مقابلہ میں شرکت کرنے والے بچوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی اورکہا کہ فیڈرل بورڈ ہمیشہ ایسے ہونہار طلبا وطالبات کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی اور مقابلہ میں شرکت کرنے والی طالبات کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی۔ تمام مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں کیش اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔