دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں  جنوبی افریقہ 189پرآﺅٹ  آسٹریلیا کے 3 وکٹوں پر 386 رنز

Dec 28, 2022


لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیس میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں میچ دیکھنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے کمنٹری بھی کی۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلین وزیرِ اعظم نے گراﺅنڈ میں میچ دیکھا اور کمنٹری بھی کی۔ میچ کے دوسرے روز سابق آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ اور کیری او کیف کمنٹری کر رہے تھے کہ اس دوران آسڑیلیا کے وزیرِ اعظم کمنٹری باکس پہنچ گئے جہاں انہوں نے ناصرف اپنی رائے کا اظہار کیا بلکہ دیگر باتیں بھی کیں۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا 189 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ہے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 386 رنز بنالیے ہیں۔

مزیدخبریں