کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیا ناظم آباد جیم خانہ انٹر اسکولز فٹبال ٹورنامنٹ 2022 میں منگھوپیر سے تعلق رکھنے والے آٹھ اسکول کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں فائنل میں منگھوپیر یونائیٹڈ نے دی فرنٹ لائن ایجوکیٹرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا۔فاتح ٹیم کیطرف سے پہلا گول اسٹرائیکر خلفان یعقوب نےفرنٹ لائن کھیل کے 35ویں منٹ میں کرکے منگھوپیر یونائٹیڈ کو صفر ایک کی برتری دلادی۔مڈفیلڈر عابد ساجد نے 6منٹ بعد دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔کھیل کے آخری لمحات میں فرنٹ لائن ایجوکیٹرز کے ذیشان نے گول کرکے مقابلہ 1 -2کیا۔ اسی اسکور پر میچ کا اختتام ھوا۔جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ نیشن سیکینڈری اسکول نے پاک کئریر گرامر کو ایک ایک سے گول برابر ہونے کی صورت میں شوٹ آٹ مرحلے میں 7/8 گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کیا. فائنل کے مین آف دی کا ایوارڈ خلفان یعقوب کو پلیئر آف ٹورنامنٹ عابد ساجد بیسٹ گول کیپر جمشید ٹورنامنٹ کے کم عمر کھلاڑی محمد آذان کو قرار دیا گیا پاک کئریر گرامر کو ٹورنامنٹ کا بہترین ٹیم کا ایوارڈ دیا گیا۔میچ کمیشنر یعقوب بلوچ جبکہ ریفریرز عارف عالی،شعیب قاسم،عاقب لاسی اور بابو میسی نے انجام دئیے۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی اسپورٹس یعقوب بلوچ، عارف عالی،شعیب قاسم ،عاقب لاسی،بابریعقوب، شاہد بلوچ اور محمد نعیم کا خصوصی تعاون رہا۔