وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کم وقت میں تیز ترین کام کرنے ریکارڈاپنے نام کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی فیصلہ سازی میں سب وزراء اعلیٰ سے آگے. وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کم وقت میں تیز ترین کام کا ریکارڈ قائم کردیا . صوبائی کابینہ کے7 اجلاسوں میں 371ایجنڈوں پر فیصلے، سرکاری امور کی انجام دہی کا نیاریکارڈ , لوکل گورنمنٹ کے 59،ہاؤسنگ کے 45،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے 42، ریوینو کے 34،فنانس کے 36،سپیشلائزڈہیلتھ کیئر کے 23اورپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے 19ایجنڈوں پر فیصلے کرکے نمٹایا گیا .وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے فوری فیصلے کئے. وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ میٹنگز کے فیصلوں پر پیش رفت کا 4 گھنٹے طویل جائزہ اجلاس, سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کی خصوصی شرکت, متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں نے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت پر رپورٹس پیش کیں .چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں،رکاوٹ برداشت نہیں۔ بھرتیوں کے لئے ضروری کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے۔ محکمہ صحت اورتعلیم کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اوربھرتیوں کو ترجیح دی جائے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی گڈگورننس کو یقینی بنانے کیلئے ایکٹ کو جلد منظور کرانے کی ہدایت، چنکارا کے شکار کیلئے غیر ملکی شکاریوں کیلئے آئندہ سیزن میں فیس25ہزار ڈالر مقرر کی جائے۔ پنجاب میں 850ملین ڈالرکی فارن فنڈنگ سے بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ پنجاب اوپن لینڈ ان ہانسمنٹ سسٹم فارن فنڈنگ کے ذریعے نافذ ہوگا۔پنجاب افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک 200ملین ڈالر دے گا۔افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر گھر ملیں گے۔ٹیوٹامیں 20سینٹر ل آف ایکسی لینس قائم کئے جائیں گے۔پولیس اوردیگر محکموں میں ڈرونز ٹیکنالوجی کے ذریعے ویجیلنس کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن