قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے: عمران خان

Dec 28, 2022 | 16:58

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ جنرل باجوہ احتساب نہیں چاہتے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے لیے حکومت سے زیادہ ان کے پیچھے بیٹھے لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے اور اس وقت میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے اور جنرل باجوہ نے انجینئرنگ کر کے چوروں کی حکومت مسلط کی۔ جنرل باجوہ سے اختلاف نہیں تھا لیکن وہ احتساب نہیں چاہتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کو این آر او ٹو دیا اور این آر او ٹو لینے کے بعد پی ڈی ایم ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔

مزیدخبریں