کراچی ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے تیسرے دن 440 رنز بنالیے

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں 440رنز بنالیے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز بغیر کسی نقصان کے 165 رنز سے دوبارہ شروع کی۔

183 رنز پر پاکستان کو نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ ملی، ڈیون کانوے 92 رنز پر نعمان علی کا شکار بنے۔نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 231 رنز پر گری، ٹام لیتھم 113 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔ٹام لیتھم کے بعد ہینری نکولس میدان میں آئے، 272 رنز کے مجموعے پر وہ 22 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ ہینری نکولس کے بعد ڈیرل میچل نے کین ولیسن کا ساتھ نبھایا ، دونوں نیوزی لینڈ کے اسکور کو 337 تک پہنچایا، ڈیرل مچل اپنی نصف سینچری اسکور نہ کرسکے۔ وہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ دوسرے دن کھیل کی سب سے خاص بات آغا سلمان کی ٹیل اینڈرز کے تعاون سے بنائی گئی سینچری تھی۔جواب میں نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام تک بغری کسی نقصان کے 165 رنز بنائے تھے۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے پہلے ہی پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، اس موقع پر 4 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے بابر اعظم کے ہمراہ 196 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔پانچویں وکٹ پر شاندار شراکت داری کے باعث پاکستان نے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنائے تھے۔ جن میں بابر اعظم کے 161 اور سرفراز کے 86 رنز شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...