امریکا میں شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد

Dec 28, 2022 | 18:58

ویب ڈیسک

امریکا میں یخ بستہ ہواؤں اور شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوکر رہ گیا، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 تک جا پہنچی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست نیویارک کی اری اور نیاگرا کاؤنٹیز میں 34 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیویارک کے مغربی علاقوں میں آج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے جبکہ مغربی علاقے پہلے ہی 4 فٹ برف تلے دبے ہوئے ہیں۔

برفباری کی وجہ سے حکام نے نیویارک کے شہر Buffalo میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، شہر کا ہوائی اڈہ آج بھی بند رہے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیویارک میں سوا لاکھ گھروں کو اب بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ریاست نیویارک میں فیڈرل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے، جمعے سے اب تک منسوخ پروازوں کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

مزیدخبریں