آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدرات کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی. جس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 254ویں کورکمانڈرز کانفرنس 2 دن تک جی ایچ کیو میں جاری رہی۔ کانفرنس کے شرکاء نے فیصلہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور اندازمیں جاری رہے گی اور عوام کی امنگوں کے مطابق بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔