پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں. صرف صوبے کے عوام کی خدمت پر توجہ ہے اور جتنا بھی وقت ہے اس میں عوام کی خدمت کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے تاجر برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری نیت نیک ہے، دین کے ساتھ اللہ کی مخلوق کی بھی خدمت کررہے ہیں. قوم کے بچوں کو بے راہ روی سےبچا کر صحیح سمت میں لے جانا چاہتے ہیں. دین کی تعلیم سے ہی اچھی نسل پروان چڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی جنریشن کی ترجیحات میں دین اولین ہونا چاہیے. خاتم النبینؐ یونیورسٹی کا بل پاس ہوچکا ہے. خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کا مصر کی الازہر یونیورسٹی سے الحاق کیاجائے گا.  نیتوں کا پھل ا للہ تعالیٰ دیتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں، صرف صوبے کے عوام کی خدمت پر توجہ ہے اور جتنا بھی وقت ہے اس میں عوام کی خدمت کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے تاجر برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری نیت نیک ہے، دین کے ساتھ اللہ کی مخلوق کی بھی خدمت کررہے ہیں.قوم کے بچوں کو بے راہ روی سےبچا کر صحیح سمت میں لے جانا چاہتے ہیں.دین کی تعلیم سے ہی اچھی نسل پروان چڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی جنریشن کی ترجیحات میں دین اولین ہونا چاہیے.خاتم النبینؐ یونیورسٹی کا بل پاس ہوچکا ہے. خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کا مصر کی الازہر یونیورسٹی سے الحاق کیاجائے گا.  نیتوں کا پھل ا للہ تعالیٰ دیتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے 20سال کے دوران گجرات میں  کوئی کام نہیں کیا. شہباز شریف وزیراعظم بن کر بری طرح ایکسپوز ہوگیا ہے. شہباز شریف نے سیرت اکیڈمی کو تالے لگوا کر ظلم کیا۔چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں. صرف صوبے کے عوام کی خدمت پر توجہ ہے. اللہ تعالیٰ نے وزارت ا علیٰ کا منصب دیاہے.اللہ نہ دینا چاہے تو کچھ نہیں مل سکتا. اللہ دینا چاہے تو کوئی چھین نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ  جتنا بھی وقت ہے. عوام کی خدمت اور مسائل کے حل پر لگائیں گے. تیز رفتاری سے کام کررہے ہیں. انشاء اللہ منصوبے مکمل کریں گے. حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کی ترقی پر لگا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  ڈویژنل لیول پرکینسر کے علاج،سرجری اور بچوں کے لئے جدید ترین مشینری مہیا کررہے ہیں. محض اعلان کافی نہیں ہوتے، ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اصل بات ہے. 100  دنوں میں اتنا کام کیا جو 10 سال میں نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن