اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن پی ٹی آئی انتخابی نشان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہ کر سکا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن آفس میں پشاور ہائیکورٹ فیصلے سے متعلق طویل مشاورت کی گئی۔ پی ٹی آئی نشان کا فیصلہ چیلنج کرنے نہ کرنے سے متعلق فیصلہ آج تک مئوخر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کی قانونی ٹیم پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے سے متعلق الیکشن کمشن کو مطمئن نہ کر سکی۔