پشاور(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے حلقہ این اے 32پشاور سے الیکشن لڑنے کا معاملہ تحریکِ انصاف ہی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا اور شیر افضل مروت کے درمیان تنازع کا سبب بن گیا،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہا کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنما الیکشن لڑے،اس معاملے پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا حکم دیا ہے، ان ہی کے حکم پر پشاور سے الیکشن لڑوں گا،واضح رہے کہ شیر افضل مروت حلقہ این اے 32پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔