اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ ریگولر حج سکیم میں 6ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں،سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی قرعہ اندازی 28دسمبر آج شام کو کی جائے گی،وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دورہ کراچی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حجاج کی آمد سے قبل کیمپ کی تزین وآرائش کو مکمل کیا جائے گا اور ان کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جا رہے ہیں،انیق احمد نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ عبادات کو مزید آسان بنایا جائے،وزیرمذہبی امور نے کہا کہ سپانسرشپ حج سکیم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو کم خرچ پر معیاری سہولیات میسر آئیں گی،انہوں نے کہا کہ ڈالرز میں ادائیگی سے ریاست کو بھی فائدہ ہو گا۔
عبادات کو آسان بنایا جائے گا، حج کیلئے قرعہ اندازی آج ہو گی: وزیر مذہبی امور
Dec 28, 2023