کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس 1692.64 پوائنٹس بڑھ کر 60863.62پوائنٹس ہوگیا۔ اسی طرح 553.82پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 30انڈیکس 20278.71 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 965.86 پوائنٹس بڑھ کر 40684.63 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 3334.61 پوائنٹس کی تیزی سے 102258.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 2 کھرب 7 ارب 84 کروڑ 41 لاکھ 29 ہزار 881 روپے بڑھ کر 88کھرب 16ارب 83کروڑ 88لاکھ 81ہزار 169رو پے ہوگیا۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1000روپے مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2لاکھ 20ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔ 857 روپے کی تیزی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 89 ہزار 129روپے پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13ڈالر بڑھ کر 2085ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کے بھاؤ 30روپے اضافے سے 2680روپے پر پہنچ گئے۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 25پیسے گھٹ کر 282.55روپے کی سطح سے کم ہوکر 282.30 روپے رہ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 56پیسے کی کمی سے 283.70روپے کی سطح سے گھٹ کر 283.20 روپے رہی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 33پیسے کی کمی سے 310.67روپے روپے رہ گئی۔ اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر 65پیسے کم ہو کر359.28روپے کی سطح سے گھٹ کر358.63روپے رہی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 75.43روپے اور یو اے ای درہم 77.42روپے رہا۔