توہین الیکشن کمشن کیس: بانی پی ٹی آئی، فواد چودھری  پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبعیت ناسازی کے باعث سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 29 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی۔ دریں  اثناء احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد توشہ خانہ اور 190 ملین پائونڈز ریفرنسز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔  علاوہ ازیں پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے کیسز دائر کر رہے ہیں۔ جیل میں جو سماعت ہو رہی ہے جیل عملہ ہمیں کوئی فائل اور کاغذ اندر لے جانے نہیں دیتا اس کو چیلنج کر رہے ہیں۔ دریں اثناء فیصل فرید چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ ان کی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری کے کیس کا ریکارڈ اور آرڈر شیٹ کو منگوایا گیا۔ فواد چوہدری اور میرے بھائی، تائید اور تجویز کنندہ کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں بیرسٹر عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سائفر اور الیکشن کمیشن کیسز میں سماعتیں ملتوی ہو گئی ہیں۔ احتساب عدالت کیس میں درخواست ضمانت پر دلائل جاری ہیں۔ دریں اثناء  انتظار پنجوتھہ نے  کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شکایت کی جس پر انہوں نے کہا کہ لکھ کر شکایت دیں۔ جس پر اب ملک بھر سے ریکارڈ اکٹھا کر کے تحریری درخواست دیں گے۔ سردار لطیف کھوسہ نے  کہا ہے کہ آج میراتھن سیشن ہوا۔ الیکشن کمیشن بھی تشریف لایا۔ سائفر کیس بھی تھا، سائفر کیس میں اوپن ٹرائل ایک طرف رہا انہوں نے بند کمرہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...