لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈ لاک آ گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پی کے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے پہلے پنجاب میں سیٹیں مانگ لیں۔ جے یو آئی کی جانب سے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے 9 سیٹیں مانگی گئیں۔ جے یو آئی (ف) نے پنجاب میں 3 قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کا پیغام دیا۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں ڈیڈ لاک فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں نشستیں مانگ لیں
Dec 28, 2023