16 سال گزرنے کے بعد بھی ہم انصاف کے انتظار میں ہیں: آصفہ بھٹو 

Dec 28, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آصفہ بھٹو زرداری  نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ہم 2007ء کے اس تاریخی سیاہ دن کو یاد کر رہے ہیں جب ہماری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کر دیا گیا۔ 16 برس بیت گئے ہیں لیکن ان کی جدائی کا دکھ اور نقصان کا احساس اس طرح ہو رہا ہے جیسے کہ وقت ٹھہر گیا ہو۔ انکی ہنسی، مشورے اور محبت بھرا لمس ہر روز محسوس ہوتا ہے۔ ایک ایسی آواز خاموش کر دی گئی جو مظلوموں اور جبر کے شکار عوام کے لیے اٹھتی تھی۔

مزیدخبریں