لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ تھانوں کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تر وسائل مہیا کئے گئے ہیں۔سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن پروگرام کے تحت تھانوں کی اَپ گریڈیشن مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کی جائے۔امن وامان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے نیو ایئر نائٹ سے قبل تمام تر اقدامات مکمل کئے جائیں۔نیو ائیرنائٹ کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،ہلڑ بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔فیملیز میں احساس تحفظ یقینی بنانے کیلئے پارکوں و تفریحی مقامات پر خصوصی دستے تعینات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران ایس ایچ اوز سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر موثر ناکہ بندی کیلئے اہم شاہراؤں پراہم پوائنٹس کا انتخاب کیا جائے۔