لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی پی 161سے امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ این اے 127 کے الیکشن کا اثر پورے لاہور، پنجاب اور پاکستان پر پڑیگا۔ پیپلز پارٹی پنجاب سے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم بنائے گی۔اس مرتبہ این اے 127 لاہور سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہوں گے۔