لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ایوان اوقاف بلڈنگ، شاہ چراغ کمپلیکس، لاہور کی اَپ گریڈیشن کی سمری، چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ارسال، 325ملین کی ترقیاتی سکیم کو منظوری کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بعد ازں تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے انتظامی منظوری جاری کرنے کے ساتھ باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا۔ ترقیاتی منصوبے میں شعبہ ایڈ منسٹریشن، مذہبی امور،لیگل، اسٹیٹ، فنانس، انجینئرنگ، کمیٹی روم اور گورنمنٹ سائیڈ کے دفاتر کی اَپ گریڈیشن شامل ہے۔