لاہور (کامرس رپورٹر)مسز یوسف خان سے ملک شہباز علی کھوکھر 162 ایم پی اے کی مرکزی دفتر پی پی 162 میں خوشگوار ملاقات۔ مسز یوسف خان نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ملک شہباز علی کھوکھر نے مسز یوسف خان کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ پہلے بھی ملک میں ترقیاتی کام کروائے۔ عوام کو ریلیف ملا آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کرے گی۔